26 جنوری، 2021، 4:00 PM

بھارت میں کسان مظارہین یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے

بھارت میں کسان مظارہین  یوم جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے

بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور کسانوں نے لال قلعہ پر اپنے جھنڈے نصب کردئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریبات جاری ہیں اور اس دوران کسان مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام سکیورٹی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی اور کسانوں نے لال قلعہ پر اپنے جھنڈے نصب کردئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے کسان مودی سرکار کی متنازع زرعی پالیسی کے خلاف 3 ماہ سے نئی دہلی کے سرحدوں پر سراپا احتجاج تھے اور آج بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر جب نئی دہلی میں سخت سکیورٹی نافذ ہے اور اہم تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے، مظاہرین کی ٹریکٹر ریلی تمام رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے دارالحکومت دہلی کے اندر داخل ہوگئی۔

کسان مظاہرین کی منزل لال قلعہ عمارت تھی جس تک پہنچنے سے روکنے کے لیے دہلی پولیس نے شہر بھر میں رکاوٹیں کھڑی کی تھیں اور بڑی تعداد میں نفری تعینات تھی تاہم یہ تمام تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں اور کسانوں کی ٹریکٹر ریلی لال قلعہ تک پہنچ گئی۔ مظاہرین شدید نعرے بازی کرتے ہوئے لال قلعہ کے گنبد پر چڑھ گئے اور اپنے پرچم لہرا دیئے۔

کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو روکنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی لیکن کسانوں کو روکنے میں ناکام رہے۔ مشتعل کسانوں نےظالمانہ زرعی پالیسی پر مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

News ID 1904986

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha